International

معروف خاتون بیوٹیشن نے سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کیلیے کیا سنسنی پھیلا دی ؟

معروف خاتون بیوٹیشن نے سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کیلیے کیا سنسنی پھیلا دی ؟

اپنے سوشل میڈیا فالوروز کی تعداد بڑھانے کے جنون میں کچھ انفلونسرز ہر قسم کی اخلاقی حدیں پار اور سماجی اصولوں کو روند جاتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسا ہی ایک سنسنی خیز واقعہ مصر میں بھی پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون بیوٹیشن نے اپنے فالوورز بڑھانے کے لیے پریشان کن قدم اُٹھالیا۔ خاتون بیوٹیشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر نوجوان لڑکیوں اور بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبریں دینا شروع کردیں اور تازہ اپ ڈیٹس کے لیے والدین سے چینلز کو فالو کرنے کا کہا۔ خاتون بیوٹیشن نے دعویٰ کیا کہ اغوا کاروں کا بین الاقوامی خطرناک گروہ لڑکیوں اور بچوں کے اعضا نکال کر فروخت کر رہا ہے۔ چند ہی روز میں خاتون بیوٹیشن کے فالورز کی تعداد تو سو گنا زیادہ ہوگئی لیکن مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سنسنی پھیل گئی۔ لڑکیوں اور بچوں کے اغوا کی یہ جعلی خبریں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ والدین پریشان ہوگئے اور پولیس حرکت میں آگئی۔ تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ بعد ازاں وزارت داخلہ کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ایسا کوئی گروہ نہیں جو بچوں کو اغوا کرکے ان کےاعضا بیرون ملک اسمگل کرتا ہے۔ پولیس نے خاتون بیوٹیشن سے ان خبروں کا ذریعہ معلوم کیا تو انھوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے فالوورز بڑھانے کے لیے کیا۔ جس پر خاتون کو حراست میں لے کر جعل سازی اور معاشرے کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments