امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیرمعمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جو شخص با مقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کا مطلب جاننا چاہتا ہے وہ جمی کارٹر کی شخصیت کا مطالعہ کرے۔ دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر جمی کارٹر اس وقت صدر منتخب ہوئے جب امریکا کے لیے ایک اہم وقت تھا۔ انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر نے اپنے دور میں امریکی شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، اس کے لیے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور ان کی اہلیہ سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے جمی کارٹر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا ہے کہ جمی کارٹر کو دوسروں کی خدمت کے لیے جیتے تھے، اپنی صدارت کے دور کے بعد بھی جمی کارٹر نے ایماندارانہ انتخابات کی حمایت، امن کو آگے بڑھانے اور جمہوریت کو فروغ دینے میں کوششیں جاری رکھیں۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی جمی کارٹر کو خراج تحسین پیش کیا، باراک اوباما نے کہا کہ جمی کارٹر نے ہم سب کو انصاف اور خدمت کے ساتھ باوقار زندگی گزارنے کا مطلب سکھایا. سابق صدر جارج بش نے جمی کارٹر کی وفات پر اپنے بیان میں کہا کہ جمی کارٹر کی خدمات نے ایک مثال قائم کی ہے جو امریکیوں کو نسلوں تک متاثر کرے گی.
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
امریکہ کی ایران کے میزائل اور ڈرونز پروگرام پر نئی پابندیاں