International

امریکہ کی ایران کے میزائل اور ڈرونز پروگرام پر نئی پابندیاں

امریکہ کی ایران کے میزائل اور ڈرونز پروگرام پر نئی پابندیاں

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول OFAC) ) نےایران کے دو اداروں اور دو افراد پر نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ ان افراد اور اداروں کا تعلق ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے حساس نیویگیشن اجزاء کی تیاری اور فراہمی سے بتایا جاتا ہے۔ فارسی زبان کی وائس آف امریکہ کی ویب سائٹ کے ذریعہ رپورٹ کردہ محکمہ خزانہ کے ایک بیان کے مطابق’آئی آر جی سی‘ ایرو اسپیس فورس سے وابستہ "خود کفالت جہاد آرگنائزیشن" ایرانی حکومت کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان بنیادی اجزاء کو ڈرونز اور میزائل کی پیداوار اور ترقی میں استعمال کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کے ڈرون اور میزائل پروگرام میں ملوث ایک شخص اور دو دیگر اداروں پر پابندیاں بھی عائد کر دیں۔ محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بدھ کو لگائی گئی پابندیاں امریکی محکموں کے کامرس اور انصاف کے ساتھ مربوط تھیں۔ محکمہ انصاف نے ان کوششوں میں تعاون کیا جس کی وجہ سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ دوسری طرف انسداد دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے امریکی وزیر خزانہ کے عبوری معاون بریڈلی اسمتھ نے کہا کہ ایرانی حکومت بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی تیاری میں استعمال ہونے والے بنیادی اجزاء کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی طرف سے روس، اس سے منسلک ملیشیا اور دنیا بھر میں عدم استحکام پیدا کرنے والے دیگر عناصر کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی میں خلل ڈالنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments