International

غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا اسرائیل کے لیے تباہی ہوگا : انتہا پسند وزیر خزانہ

غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا اسرائیل کے لیے تباہی ہوگا : انتہا پسند وزیر خزانہ

اسرائیلی وزیر خزانہ اور حکومتی اتحاد میں شامل ایک یہودی جماعت کے سربراہ بذالیل سموٹریچ نے ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی کی پرزور مخالفت کی ہے۔ انہوں نے اس ممکنہ جنگ بندی معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا 'یہ اسرائیل کی شکست کا معاہدہ ہوگا۔' 15 ماہ سے زائد عرصے پر پھیل چکی جنگ کو روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کو غزہ سے رہائی دلانے کے لیے قطر و دیگر ثالث ممالک ان دنوں سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ 20 جنوری سے پہلے اسرائیلی قیدی حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور دیگر مزاحمتی گروپوں کی قید سے نکل کر واپس گھروں کو پہنچ جائیں۔ امریکہ کی اس سلسلے میں کوششیں بھی ان دنوں غیر معمولی ہیں۔ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن وائٹ ہاؤس سے جانے اور نومنتخب امریکی صدر وائٹ ہاؤس آنے سے پہلے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر اصرار کر رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں دھمکی بھی دے رکھی ہے کہ 20 جنوری سے پہلے اگر حماس نے اسرائیلی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو مشرق وسطیٰ میں جہنم کا دروازہ کھول دیں گے۔ تاہم اسرائیلی عوام کی خواہش کے برعکس انتہا پسند حکومتی جماعت کے سربراہ اور وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ جنگ بندی کر کے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے خلاف ہیں۔ وہ ایسی جنگ بندی کو اسرائیل کے لیے تباہی قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے کسی معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے جو جنگ کو روکنے کے حوالے سے ہوگا۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہنم کے تمام دروازے فلسطینیوں کے علاقوں میں کھول دے۔ واضح رہے انہی جہنم کے دروازوں کے کھولنے کی دھمکی پہلے ڈونلڈ ٹرمپ بھی دے چکے ہیں جو 20 جنوری سے امریکہ کے صدر بننے جا رہے ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments