International

عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت

عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کےلیے صحت کے اصول جاری کر دیے گئے۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی جنرل اتھارتی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عمرہ زائرین کےلیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانا ہوگا۔ گاکا کے نوٹیفکیشن کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے زائرین کےلیے منیجائٹس ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک کے زائرین کےلیے پولیو ویکسین لازمی ہوگی۔ جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین لازمی ہوگی۔ گاکا کے نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی سفارش پر کورونا وائرس اور موسمی فلو کی ویکسین لازمی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ و دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments