منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں یرغمالیوں اور فائر بندی کے حوالے سے معاہدہ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔ منگل کے روز نیوز میکس ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ بات مصافحے تک پہنچ گئی ہے اور وہ معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تاہم انھیں اب یہ کر لینا چاہیے"۔ ٹرمپ نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کے لیے ٹرمپ کے مستقبل کے نمائندے اسٹیو ویٹکوف خطے میں موجود ہیں۔ انھوں نے گذشتہ دونوں میں اسرائیلی اور قطری عہدے داران سے ملاقات کی۔ وہ مشرق وسطیٰ کے لیے امریکا کے موجودہ نمائندے بریٹ مکجورک کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں جن کی کام کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے۔ مکجورک بھی کئی روز دوحہ میں موجود رہے۔ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر 20 جنوری کو ان کی حلف برداری سے قبل معاہدے تک نہ پہنچا گیا تو حماس پر "قیامت" ٹوٹ پڑے گی۔ ادھر امریکی وزیر خارجہ اینٹی بلنکن کا کہنا ہے کہ منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ اسٹیف ویٹکوف کا بات چیت کے تازہ دور میں شریک ہونا اہمیت رکھتا ہے، اس لیے کہ غزہ میں فائر بندی کا معاہدہ جزوی طور پر ٹرمپ کی ٹیم پر منحصر ہو گا تا کہ صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی یہ جاری رہے۔ زیر بحث معاہدے کی شرائط کے تحت امریکا مرکزی ضامنوں میں شمار ہوتا ہے اور معاہدے کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر عمل درآمد یقینی بنانے میں اس کا اہم کردار ہو گا۔
Source: social media
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے
’احساسِ جُرم‘، اسرائیل کے بعض فوجیوں کا غزہ میں لڑائی سے انکار
فلسطین میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے: امریکی صدر جوبائیڈن
جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں 100 مزدوروں کی موت
لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
چین کا ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجی کے 5 اہلکار دھماکے میں ہلاک؛ 10 زخمی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی