پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں 27 شدت پسند مارے گئے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے کچی ضلع میں آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے ’دہشت گردوں‘ کو گھیر لیا۔ ’اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد مارے گئے۔‘ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے کئی پناہ گاہوں، اسلحہ اور بارود کے ذخیرے کو بھی تباہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق مارے گئے ’دہشت گرد‘ سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مارے گئے ملزمان سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی فورسز قوم کی مدد کے ساتھ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Source: social Media
ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے شمالی کوریا کے ایک دن میں کئی میزائل تجربے
’احساسِ جُرم‘، اسرائیل کے بعض فوجیوں کا غزہ میں لڑائی سے انکار
فلسطین میں بہت سے بے گناہ لوگ مارے گئے: امریکی صدر جوبائیڈن
جنوبی افریقہ کی غیر قانونی سونے کی کان میں 100 مزدوروں کی موت
لاس اینجلس میں ’گلابی‘ پاؤڈر کیوں پھینکا جارہا ہے؟
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
غزہ جنگ بندی معاہدہ؛ 7 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے ایک ہزار فلسطینی قیدی رہا کرنے پر اتفاق
چین کا ممکنہ پابندی کے تناظر میں ٹک ٹاک یو ایس آپریشنز ایلون مسک کو فروخت کرنے پر غور
غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران اسرائیلی فوجی کے 5 اہلکار دھماکے میں ہلاک؛ 10 زخمی
کویت میں شب معراج پر 3 دن کی چھٹیاں ملیں گی
میں نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کرکے وائٹ ہاؤس واپسی کی تیاری کرلی ہے: میلانیا ٹرمپ
غزہ جنگ بندی مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے: قطر
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی