International

غزہ: 3 ماہ میں 5 ہزار سے زائد افراد شہید یا لاپتہ

غزہ: 3 ماہ میں 5 ہزار سے زائد افراد شہید یا لاپتہ

جنگ بندی مزاکرات کی تجدید کے باوجود بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ میں جاری محاصرے کے ساتھ ساتھ فوجی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کے دوران گزشتہ 3 ماہ میں (اکتوبر 2024ء سے اب تک) اسرائیل کی جانب سے محاصرے کی وجہ سے 5 ہزار سے زائد لوگ شہید یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جبکہ 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی محاصرے میں نسل کشی اور تباہی نے لاکھوں بے گھر افراد کو متاثر کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں سب سے اہم میڈیکل سہولیاتی مرکز کمال عدوان اسپتال تھا جسے اسرائیل نے گزشتہ سال دسمبر میں جاری محاصرے کے دوران راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ اتوار کے روز تازہ کارروائیوں میں شمالی غزہ میں 2 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، جبکہ ایک فلسطینی ایک پناہ گاہ میں اسرائیلی ڈرون کا نشانہ بنا۔ اسرائیل نے مرکزی غزہ میں پناہ گاہ میں تبدیل کیے گئے ایک اسکول کو حماس کا کمانڈ سینٹر قرار دے کر نشانہ بنایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments