امریکہ کی زرخیز ترین ریاست کیلیفونیا اور امیر کبیر شہریوں کے مسکن لاس اینجلس میں کئی روز سے جاری آگ نے ایسے لگتا ہے جیسے جہنم کا دروازہ کھول دیا ہے۔ اس ہر سمت پھیلتی چلی جانے والی آگ پر کیلیفونیا اور امریکہ کی مشینری بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ انفراسٹرکچر اور عمارتوں کا ہی نہیں کاروبار اور صنعتوں بشمول فلمی صنعت ہالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کا بھی اب تک بے حساب نقصان ہو گیا ہے۔ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو اپنے دوسرے دور صدارت کا آغاز خوشی و فخر کے جذبے سے کرنے کی تیاری میں تھے اس خوفناک آگ نے انہیں غم اور غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک آگ پر قابو نہ پاسکنے پر کیلیفورنیا کی انتظامیہ کو نااہل قرار دیا ہے۔ واضح رہے لاس اینجلس کے جنگلوں میں یہ آگ منگل کے روز لگی تھی جو اتوار کے شام تک قابو میں نہیں آسکی ہے۔ نو منتخب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا کے اکاونٹ کے ذریعے کہا ' آگ لاس اینجلس میں اب بھی بھڑک رہی ہے، نااہل پولس اور سیاستدانوں کو اندازہ نہیں ہے کہ آگ کیسے بجھائیں۔ یہ ہمارے ملک کی تاریخ کی بدترین تباہیوں میں سے ایک تباہی ہے۔' انہوں نے مزید لکھا ہے ' لاس اینجلس کو تباہ کردینے والی آگ کی رفتار اور شدت نے ایل اے کے فائر فائٹنگ انفراسٹرکچر کا تجربہ کر لیا ہے اور ریاست کی تیاری کے بارے میں سوالات اور تنقید کو جنم دیا ہے۔' خیال رہے پیسیفک پیلیسیڈس کے پڑوس میں پانی کی ہنگامی فراہمی کے لیے موجود ہائیڈرنٹس خشک ہو چکے ہیں۔ کیونکہ اس خطے میں لگ چکی پانچ بار کی آگ میں سے اس جاری آگ نے انہیں تباہ کر دیا ہے۔ دوسری جگہوں پر قلت نے بھی آگ بجھانے کی کوششوں کو روک رکھا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں واپس آنے سے صرف ایک ہفتہ قبل، ٹرمپ نے کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹک گورنر پر آتشزدگی کو روکنے میں ناکامی کا الزام لگایا ہے۔ ادھر کیلیفونیا کے گورنر نے نومنتخب صدر سے نااہلی کا خطاب پانے کے بعد انہیں کیلیفورنیا آنے اور آگ کے مل کر سروے کے علاوہ بجھانے کی مشترکہ کوششوں کی دعوت دی ہے۔ اب تک اس آگ کی وجہ سے لاس اینجلس کے 12000 سے زائد گھر اور عمارتیں مکمل جل چکی ہے۔ 150000 شہری بے گھر پو چکے ہیں جبکہ آگ ہے کہ ابھی تھمنے میں نہیں آرہی ہے۔ شعلہ بار ٹرمپ کو بھی اس لگی آگ نے پریشان کر دیا ہے۔ کوئی اسے ایٹم بم سے تشبیہ دے رہا ہے اور کوئی اسے جہنم کی آگ سے جوڑتا ہے۔ ایسا لگتا ہے یہ مشرق وسطیٰ میں لگی آگ کا شدید تر حصہ ہے۔ اللہ مشرق وسطیٰ پر رحم کرے۔
Source: social Media
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے
امریکا کے حریف کمزور ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کا دعویٰ
والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے
لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ تیز ہواؤں سے مزید پھیلنےکا خطرہ
ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، نتیجہ حیران کن رہا
عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد
کیلیفورنیا : گھر خاکستر ہو کر غائب ، آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری
’ہمیں قدرت کے رحم کی ضرورت ہے‘، امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بول پڑے
بلوچستان: کچی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 ’دہشت گرد‘ ہلاک
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا اسرائیل کے لیے تباہی ہوگا : انتہا پسند وزیر خزانہ
یوکرین جنگ: پکڑے جانے پر خودکشی کا حکم، روس میں تعینات شمالی کوریا کے 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری
قطر نے غزہ جنگ بندی کا حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو بھجوادیا
عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت