International

لبنان : فائر بندی کے بعد پہلی مرتبہ بعلبک کے اطراف اسرائیل کے حملے

لبنان : فائر بندی کے بعد پہلی مرتبہ بعلبک کے اطراف اسرائیل کے حملے

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے اتوار کی شب لبنان کے مشرقی شہر بعلبک کے اطراف بم باری کی۔ بم باری میں جنتا قصبے کو نشانہ بنایا گیا۔ نیشنل میڈیا ایجنسی کے مطابق 27 نومبر کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی کا معاہدہ نافذ العمل ہونے کے بعد یہ بعلبک کے اطراف اسرائیل کا پہلا حملہ ہے۔ حملے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ادھر العربیہ نیوز کی نامہ نگار کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حومین الفوقا قصبے کے اطراف حملہ کیا۔ اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کے اعلان کے مطابق حملے میں لبنان میں حزب اللہ کے زیر انتظام ٹولیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے نے واضح کیا کہ فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے گودواموں کو نشانہ بنایا۔ العربیہ کے نمائندے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے لبنانی دار الحکومت بیروت کی فضاؤں میں پرواز کی۔ لبنانی وزارت صحت کے مطابق جمعے کے جنوبی علاقے میں اسرائیلی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اگرچہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان فائر بندی نافذ العمل ہوئے ایک ماہ سے زیادہ گزر چکا ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ طیر دبا قصبے پر ہونے والی اس بم باری میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک ٹرک پر حملہ کیا جو حزب اللہ کے لیے راکٹ لے کر جا رہا تھا۔ یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری لڑائی کے بعد 27 نومبر 2024 کو فائر بندی نافذ العمل ہوئی۔ یہ لڑائی گذشتہ برس ستمبر میں ایک تباہ کن جنگ کی صورت اختیار کر گئی تھی۔ فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی بار ہا خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments