International

غزہ جنگ میں شامل رہنے والا اسرائیلی فوجی تھائی لینڈ میں ہلاک

غزہ جنگ میں شامل رہنے والا اسرائیلی فوجی تھائی لینڈ میں ہلاک

تل ابیب: غزہ جنگ میں شامل رہنے والا اسرائیلی فوجی تھائی لینڈ میں ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 21 سالہ اسرائیلی فوجی روتم یائیش اپنے خاندان کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے تھائی لینڈ گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق 2 ماہ قبل تک غزہ میں اسرائیلی فوج کی گیواتی بریگیڈ میں لڑنے والا روتم یائیش تھائی لینڈ میں موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک ہوا۔ روتم کے ایک دوست نے اسرائیلی میڈیا کو بتایا کہ یہ بہت ہی المناک ہے کہ غزہ میں جنگ کی ہولناکیاں برداشت کرنے والا اپنی چھٹیوں پر سیر و تفریح کے دوران جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 850 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھی غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی میں 4 اسرائیلی فوجی مارے گئے جبکہ 6 سپاہی زخمی بھی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سپاہیوں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجیوں کو حماس کی جانب سے دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں بھی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمریں 19 سے 37 سال کے درمیان ہیں جبکہ زخمی ہونے والے 2 فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments