تہران: امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے ایران نے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔ خیال رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آگ سے 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 13 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ آگ کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ہیں جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Source: social Media
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے
امریکا کے حریف کمزور ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کا دعویٰ
والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے
لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ تیز ہواؤں سے مزید پھیلنےکا خطرہ
ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، نتیجہ حیران کن رہا
عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد
کیلیفورنیا : گھر خاکستر ہو کر غائب ، آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری
’ہمیں قدرت کے رحم کی ضرورت ہے‘، امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بول پڑے
بلوچستان: کچی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 ’دہشت گرد‘ ہلاک
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا اسرائیل کے لیے تباہی ہوگا : انتہا پسند وزیر خزانہ
یوکرین جنگ: پکڑے جانے پر خودکشی کا حکم، روس میں تعینات شمالی کوریا کے 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری
قطر نے غزہ جنگ بندی کا حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو بھجوادیا
عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت