لبنان کے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد نے شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹ کر عبوری حکومت قائم کرنے والے حکمراں احمد الشرع سے ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات میں اہم معاہدے طے پائے گئے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے 15 لاکھ شامی مہاجرین کی لبنان سے بحفاظت اپنے گھروں کو واپسی کے روٹ میپ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ احمد الشرع نے کہا کہ شام کو نقصان پہنچایا اور حزب اللہ نے ہمیں بڑے زخم دیے ہیں۔ شام اب حزب اللہ کے لیے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں بنے گا۔ شام کی عبوری حکومت کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور حزب اللہ کے ان کرتوت کے باوجود ہم تمام قوتوں کے ساتھ تعاون کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ملاقات میں لبنانی سیکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرحدی تنازعوں کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک نے سرحدوں سے قانونی طور پر نقل و حرکت کو منظم اور مربوط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یاد رہے کہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کی قیادت میں حکومت مخالف عسکری گروہوں نے بشار الاسد کے 15 سالہ آمرانہ اقتدار کا خاتمہ کردیا تھا۔ جس کے بعد شام میں عبوری حکومت قائم کردی گئی ہے تاہم عملی طور پر ملک کے حکمراں احمد الشرع ہی ہیں۔
Source: social Media
غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 45 فلسطینی شہید ہوگئے
امریکا کے حریف کمزور ہو چکے ہیں، جو بائیڈن کا دعویٰ
والد کے صدر بننے کے بعد ایوانکا ٹرمپ نے اپنے منصوبے بتادیے
لاس اینجلس میں لگی تباہ کن آگ تیز ہواؤں سے مزید پھیلنےکا خطرہ
ٹرمپ کی پیشکش پر گرین لینڈ میں ریفرنڈم، نتیجہ حیران کن رہا
عالمی عدالت انصاف کے جج نواف سلام لبنان کے نئے وزیر اعظم نامزد
کیلیفورنیا : گھر خاکستر ہو کر غائب ، آگ سے پہلے اور بعد کی تصاویر جاری
’ہمیں قدرت کے رحم کی ضرورت ہے‘، امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بول پڑے
بلوچستان: کچی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 ’دہشت گرد‘ ہلاک
غزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہونا اسرائیل کے لیے تباہی ہوگا : انتہا پسند وزیر خزانہ
یوکرین جنگ: پکڑے جانے پر خودکشی کا حکم، روس میں تعینات شمالی کوریا کے 300 فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف
جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری
قطر نے غزہ جنگ بندی کا حتمی مسودہ اسرائیل اور حماس کو بھجوادیا
عمرہ زائرین کیلئے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی ہوں گی، سعودی وزارت صحت