National

وقف بل پر آگئی فیصلے کی گھڑی،اہم میٹنگ آج, بل کی پیشی 2اپریل یعنی کل

وقف بل پر آگئی فیصلے کی گھڑی،اہم میٹنگ آج, بل کی پیشی 2اپریل یعنی کل

وقف ترمیمی بل پر ہنگامہ کافی تیز ہوتا چلا جارہا ہے اور حکومت اس بل کو ایوان میں پیش کرنے کیلئے پیش قدمی کرچکی ہے۔ آج لوک سبھا میں اس معاملے پر بزنس اڈیوائزری کمیٹی کی میٹنگ ہونے جارہی ہے جس میں فلور کے تمام لیڈران کو اس وقف ترمیمی بل پر اپنی اپنی بات رکھنے کے ساتھ ان کے مشورے طلب کئے جائیں گے اور اس کے بعد کمیٹی کی منظوری کے ساتھ ہی ایوان میں اس کو پیش کردیا جائے گا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ اس بل کو 2اپریل یعنی کل پیش کردیا جائے اور اس پر دو دنوں کی بحث کے ساتھ ہی اس بل کو منظور کرالیا جائے چونکہ وقت کم اور ہے چار اپریل کو ایوان کی کارروائی کی مدت مکمل ہورہی ہے۔ایسے میں کوشش ہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں اس بل کا مقدر لکھ دیا جائے ،حالانکہ اس سے پہلے اس معاملے پر بیان بازی کافی تیز ہوگئی ہے۔ وقف ترمیمی بل پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کے لئے کانگریس کے لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کل صبح 9:30 بجے میٹنگ کریں گے۔ مجوزہ ترامیم کے خلاف پارٹی کے موقف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس اجلاس سے راہل گاندھی خطاب کریں گے۔ انڈیا الائنس پارٹیاں وقف بل میں حکومت کی مجوزہ تبدیلیوں کی بڑے پیمانے پر مخالفت کر رہی ہیں ۔ جے پی سی چیئرمین برائے وقف جگدمبیکا پال نے ملک بھر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے بینر تلے ہورہے احتجاج کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اس معاملے پر عوام کو گمراہ کررہی ہے ،بورڈ نے عبادت سے زیادہ سیاست کی ہے۔ اس بل کے ذریعے اوقاف کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش ہے اور قابضین سے اس کو آزاد کرانا مقصود ہے ۔ لیکن کچھ سیاسی پارٹیاں اور ملی تنظیمیں اس معاملے میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہم اس وقف بل کے خلاف ہیں اور اس لئے خلاف ہیں کیوں کہ بی جے پی ہر جگہ مداخلت کرنا چاہتی ہے۔وہ چاہتی ہے کہ ہرچیز پر ہرجگہ اس کا کنٹرول ہوجائے۔وہیں انہوں نے اجمیر درگاہ کے سجادہ نشین کی طرف سے وقف کی حمایت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بی جے پی کا کمال ہے کہ وہ کب اور کس سے کیا کہلوا دے۔یہ سب بی جے پی کا کمال ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments