Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیتن یاہو و اماراتی صدر کی ملاقات میں 10 ممالک کے حکام شریک ہوئے: رپورٹ

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

نیتن یاہو و اماراتی صدر کی ملاقات میں 10 ممالک کے حکام شریک ہوئے: رپورٹ
نیتن یاہو و اماراتی صدر کی ملاقات میں 10 ممالک کے حکام شریک ہوئے: رپورٹ — September 30, 2026
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ابوظبی میں ہونے والی توسیعی ملاقات میں 10 ممالک کے حکام شریک ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اماراتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقات دو مراحل میں ہوئی، پہلے مرحلے میں نیتن یاہو اور شیخ محمد بن زاید کے درمیان ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے اور توسیعی اجلاس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ امریکا، سعودی عرب، مراکش، مصر، کویت، بحرین، لیبیا اور عمان کے نمائندے شریک ہوئے۔
مذکورہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد سعودی عرب نے ابوظبی میں ہونے والی ملاقات میں اپنی شرکت کی تردید کر دی۔

اماراتی ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون مضبوط بنانے اور مشترکہ خطرات کے خلاف علاقائی دفاعی ڈھانچہ تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے ایران اور یمن کے حوثی گروپ سے متعلق اقدامات، سعودی عرب کو انٹیلی جنس اور سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے اور ایک نئے علاقائی اتحاد کے قیام کے امکانات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شرکاء نے آبنائے ہرمز کو نظر انداز کرتے ہوئے تیل کی ترسیل کے لیے ایک نیا راستہ قائم کرنے کے امکان پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے پیر کو تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ شیخ محمد بن زاید نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کے درمیان ابوظبی میں ہونے والی توسیعی ملاقات میں 10 ممالک کے حکام شریک ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اما...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn