Activities

ہوڑہ میں عید میلادالنبی کا اہتمام

ہوڑہ میں عید میلادالنبی کا اہتمام

ہوڑہ ضلع کے گھسڑی میں گھوش پاک کے عرس مبارک کے موقع پر ایک شاندار عید میلادالنبی اور فاتحہ خوانی کا اہتما م کیا گیا ۔جس میں کافی تعداد میں لوگوںنے شرکت کی۔ 3 نمبرضیاءبی بی فرسٹ بائی لین گھسڑی ھوڑہ میں واقعہ محترمہ آمنہ خاتون صاحبہ کے ہجرہ شریف میں میلاد النبی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر جناب اسلم بنارسی جناب بدرالدضی انصاری ،سماجی کارکن جناب ڈاکٹر سلیم اختر ، جناب جاوید اختر جنتا ٹی وی وغیرہ موجود تھے۔ ان کے علاوہ بطور مہمان محترمہ رخسانہ خاتون صاحبہ ،جناب اشرف علی ، جناب فیروز انصاری، اور دیگر معزز حضرات شامل تھے۔ پروگرام کے اختتام پر لوگوں میں لنگر کی تقسیم کی گئی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں جناب تسلیم اختر ، جناب طفیل قدر، صدام حسین صاحب محترمہ شرین اختر صاحبہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments