National

نیٹ: سی بی آئی نے 13 ملزمان کے خلاف پہلی چارج شیٹ داخل کی

نیٹ: سی بی آئی نے 13 ملزمان کے خلاف پہلی چارج شیٹ داخل کی

پٹنہ، 01 اگست: نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ منعقدہ قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) 2024 کے سوالیہ پرچہ لیک معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جیل میں بند 13 ملزمان کے خلاف اپنی پہلی چارج شیٹ آج خصوصی عدالت میں داخل کردی۔ سی بی آئی نے جمعرات کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں 13 ملزمان میں نتیش کمار، امیت آنند، سکندر یادویندو، آشوتوش کمار-1، روشن کمار، منیش پرکاش، آشوتوش کمار-2، اکھلیش کمار، اودھیش کمار، انوراگ یادو ، ابھیشیک کمار، شیوانندن کمار اور آیوش راج کے خلاف یہ چارج شیٹ تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 201، 409، 380، 411، 420 اور 109 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران ثبوت اکٹھا کرنے کے لیے جدید تکنیک جیسے فورنسک ٹیکنالوجی، آرٹیفیشیل انٹلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹاور لوکیشن جیسی جدید تکنیک کا استعمال ثبوت جمع کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے جانچ کے دوران اب تک 58 مقامات کی تلاشی لی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق باقی ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ان کے خلاف ایک ضمنی چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔ دریں اثنا، موصولہ اطلاع کے مطابق سی بی آئی نے پٹنہ میں واقع خصوصی عدالت میں ایک بند لفافے میں اپنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیٹ 2024 کا امتحان پورے ملک میں 05 مئی 2024 کو منعقد ہوا تھا۔ پٹنہ کے شاستری نگر پولیس اسٹیشن کے انچارج امر کمار نے اس امتحان کے دوران بے ضابطگیوں کے الزام میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا اور شاستری نگر پولیس اسٹیشن کیس نمبر 358/2024 کے طور پر ایف آئی آر درج کی۔ بعد ازاں کیس اکنامک آفنس یونٹ کے سپرد کر دیا گیا۔ اس کے بعد سوالیہ پرچہ لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا اور مرکزی حکومت نے معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی۔ اس معاملے میں اب تک تقریباً 40 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے چار لوگوں کو فی الحال پولیس ریمانڈ پر لیکر سی بی آئی حراست میں پوچھ گچھ کر رہی ہے جبکہ 36 لوگ پٹنہ کی بیور جیل میں عدالتی تحویل میں ہیں۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments