پیر کی شام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کو ’ایک مطلوب جنگی مجرم‘ اور ’دھوکے باز‘ قرار دیا ہے جس نے تقریباً تین دہائیوں سے ’امریکی صدور کو اپنے مقاصد کے لیے جنگوں میں گھسیٹنے کا دھوکہ کیا۔‘ انگریزی میں لکھے گئے اس پیغام میں عباسی عراقچی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اسرائیل کی جارحیت بند ہونے تک اپنے میزائل حملے جاری رکھے گا تاہم انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ اگر وہ واقعی سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں تو وہ اسرائیل سے جلد از جلد اپنی جارحیت روکنے کے لیے کہیں۔ عباس عراقچی نے لکھا کہ ’نتن یاہو جیسے شخص کو خاموش کرنے کے لیے صرف واشنگٹن سے ایک فون کال کی ضرورت ہے۔ یہ سفارت کاری کی طرف واپسی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔‘ انھوں نے جنگ میں امریکہ کی شمولیت کے خلاف بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’مذاکرات کے ذریعے حل کے کسی بھی امکان کو ختم کر دے گا اور اس کے علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے خطرناک، غیر متوقع اور ممکنہ طور پر ناقابل تصور نتائج ہوں گے۔‘ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے کہ ’بہت دیر ہو جائے۔‘
Source: social media
چین نے اسرائیل سےاپنےشہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی
یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا
ٹرمپ نے بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے، فرانسیسی صدر
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا کی بادشاہت ختم، کوپن ہیگن کی پہلی پوزیشن
ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ
ایران نے اسرائیل کا ایک اورایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ