International

تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی

تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی

ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، ضرورت پڑی تو بہت سا جدید اسلحہ جنگ میں استعمال کیا جائے گا۔ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ تہران ہر قسم کی جنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے اور جلد اپنی نئی ایجادات سامنے لائے گا۔ انہوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیتےہوئے کہ ایران کے پاس میزائلوں کے ذخائر میں کمی ہوگئی ہے۔ بریگیڈئیر جنرل احمد واحدی نے کہا کہ ایران نے ابھی میزائل طاقت کو اسٹریٹیجک لحاظ سے تعینات ہی نہیں کیا، جدید ترین ہتھیار مناسب موقع پر استعمال کیے جائیں گے، دنیا آئندہ چند روز میں انکا مشاہدہ کرے گی۔ وضاحت کیے بغیر جنرل واحدی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایران دیگر صلاحیتوں کو بھی آپریشن میں لائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments