International

یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور میڈیکل عملے کو عالمی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ صحافیوں کی عالمی تمظیم CPJ کی جانب سے بھی ایرانی ٹی وی چینل پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تقریباً 200 صحافیوں کے قتل نے اسے خطے کے دیگر مقامات پر میڈیا کو نشانہ کی حوصلہ افزائی کی، یہ خونریزی اب ختم ہونی چاہیے۔ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر بھی میزائل داغا، براہ راست نشریات کے دوران ٹی وی چینل کی خاتون اینکر سحر امامی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments