Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

شمالی کوریا نے یورینیم افزودگی کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کر لی

Admin
By Admin
Sep 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

GANGA AUR SON NADI KA PANI BADHA, BIHAR KE KAI ILAQON MEIN FLOOD JAISI SITUATION

شمالی کوریا نے یورینیم افزودگی کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کر لی
شمالی کوریا نے یورینیم افزودگی کیلئے نئی فیکٹری تعمیر کر لی — September 10, 2026
پانگ یانگ(10 ستمبر 2026): شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نئی تنصیب کی تعمیر مکمل کر لی۔

شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نئی تنصیب کی تعمیر مکمل کر لی ہے، جس پر عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے اہم یونگ بیون جوہری کمپلیکس میں توسیع کا کام مکمل کر لیا ہے۔

اس نئے تعمیر شدہ حصے میں سینٹری فیوجز کے اٹھائیس یونٹ نصب کیے جانے کی گنجائش موجود ہے، جو ملک کے جوہری پروگرام میں اضافے کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانگ سون نیوکلیئر پلانٹ کے توسیع شدہ حصے کو بھی فعال کیا جا رہا ہے، جس سے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں کے لیے مواد تیار کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

آئی اے ای اے نے شمالی کوریا کی جانب سے جوہری سرگرمیوں میں مسلسل اضافے اور بین الاقوامی قراردادوں کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے۔

پانگ یانگ(10 ستمبر 2026): شمالی کوریا نے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ایک نئی تنصیب کی تعمیر مکمل کر لی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn