Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی

Admin
By Admin
Sep 11, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی
نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی — September 11, 2026
نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ اور "گاڈ فادر آف اے آئی"جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی۔

برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں جب اے آئی کے اس گاڈ فادر نے کہا کہ ہاں یہ بات غلط نہیں کہ اے آئی کے ہاتھوں انسانیت کے خاتمے کے خدشات 10 فیصد ہیں۔

جیفری ہنٹن کی اس بات پر انٹرویو لینے والی خاتون صرف ’واؤ، او مائی گاڈ‘ کہہ کر کچھ دیر کے لیے خاموش رہ گئی۔

واضح رہے کہ اے آئی کمپنی اینتھروپک سے کے مرکزی ریسرچر جیکب کاکسن مستعفی ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اگلے دس سالوں میں انسانیت کو ختم کرسکتی ہے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جیکب کاکسن نے کہا کہ اے آئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے رہنے کو تیار نہیں، اس لیے وہ ایسی دوڑ میں لگی ہیں، جو اے آئی کو اس کے خالق یعنی انسان کے قابو سے باہر کرنے والی ہے۔

جیکب کاکسن کے انکشاف نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا، انہوں نے کہا کہ اصل منظر نامہ سائنس فکشن جیسا لگتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ حقیقی نہیں، لیکن میرے خیال میں یہ خوفناک حد تک حقیقی ہے۔

نوبل انعام یافتہ اے آئی ایکسپرٹ اور "گاڈ فادر آف اے آئی"جیفری ہنٹن نے جیکب کاکسن کے خدشات کی تائید کردی۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn