Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شیئر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں: سابقہ اہلیہ بادشاہ

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MAMATA BANERJEE KA BADA ELAAN, BJP KI TANA SHAHI NA RUKI TOH DELHI MEIN KARENGI DHARNA

سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شیئر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں: سابقہ اہلیہ بادشاہ
سوشل میڈیا پر اپنی زندگی شیئر کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں: سابقہ اہلیہ بادشاہ — September 08, 2026
نامور گلوکار و ریپر بادشاہ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ عشائی رکھی نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی تفصیلات شیئر کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں۔

معروف اداکارہ عشائی رکھی، جو پچھلے کچھ عرصے سے بھارتی ریپر ’بادشاہ‘ سے شادی اور بعد میں علیحدگی کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں، انہوں نے ’بگ باس 20‘ کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر تفصیلی بات چیت کی ہے۔

عشائی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے کے لیے کام سے بریک لیا تھا، لیکن اب وہ دوبارہ ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں مکمل محنت کے ساتھ واپس آ چکی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ اگرچہ ضائع ہونے والے وقت کا افسوس ضرور ہے، لیکن انہیں اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں، کیونکہ وہ مانتی ہیں کہ وقت سے پہلے اور تقدیر سے زیادہ کسی کو کچھ نہیں ملتا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کے بارے میں انہوں نے کہا، ’میں ایسی منفی خبروں اور کمنٹس کو پڑھنے سے گریز کرتی ہوں تاکہ اپنا ذہنی سکون قائم رکھ سکیں۔’

اپنے والد کے کم عمری میں انتقال کا ذکر کرتے ہوئے عشائی نے کہا کہ وہ بچپن ہی سے حالات سے لڑنا سیکھ چکی ہیں اور ایک مضبوط لڑکی ہیں۔ وہ ’بگ باس‘ کے ذریعے دنیا کو اپنی شخصیت کے نئے پہلو دکھانا چاہتی ہیں۔

نامور گلوکار و ریپر بادشاہ کی سابقہ اہلیہ اداکارہ عشائی رکھی نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی تفصیلات شیئر کرنے کا کوئی پچھتاوا نہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn