Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، غزہ امن منصوبہ مسترد

نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار، غزہ امن منصوبہ مسترد

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے صدر ٹرمپ کا 15نکاتی غزہ امن منصوبہ مسترد کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کے غیرمسلح ہونے تک اسرائیلی فوج غزہ سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔

نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل حماس کی محض ظاہری یا فرضی کمزوری نہیں بلکہ اس کی حقیقی عسکری صلاحیتوں کا مکمل خاتمہ چاہتا ہے۔



نیتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں اسرائیل پر مختلف محاذوں سے پسپائی کے حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے غزہ، لبنان اور ایران میں جنگیں ختم کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ پر بھی کھل کر تنقید کی۔

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل 15 نکاتی دستاویز کو قبول نہیں کرتا، ان کے مطابق غزہ سے اسرائیلی فوج کی واپسی حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی ممکن ہوگی، جس میں بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سمیت تمام اسلحے کا خاتمہ شامل ہے۔


دوسری جانب حماس قیادت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے اگلے مرحلے کے لیے اسرائیلی حملوں کا خاتمہ اور غزہ سے فوجی انخلا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بورڈ آف پیس نے گزشتہ ماہ جولائی میں غزہ کے لیے یہ 15نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا۔

علاوہ ازیں ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے اعلیٰ نمائندے برائے غزہ نکولائی ملادینوف نے اسرائیلی وزیراعظم کے اس مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ غزہ منصوبہ اب بھی خطے کے بحران کے حل کے لیے ’واحد راستہ‘ ہے، منصوبے پر عمل درآمد ہی اس بات کو یقینی بنا سکتا ہے کہ موجودہ تباہی دوبارہ رونما نہ ہو۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn