لاس اینجلس میں راہگیروں کی توجہ کا مرکز بننے والے اور متعدد امریکیوں کو حیران کر دینے والے ایک غیر معمولی منظر میں ہالی ووڈ میں ایک بل بورڈ کے اوپر بنائے گئے فرنشڈ لونگ روم میں ایک شخص نمودار ہوگیا۔ اسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ یہ منظر نیٹ فلیکس کی تیار کردہ سائنس فکشن اور سسپنس سے بھرپور نئی فلم "دی لاسٹ ہاؤس" کی تشہیری مہم کا حصہ تھا۔
یہ لونگ روم سن سیٹ بولیوارڈ سے تقریباً 30 فٹ کی بلندی پر سن سیٹ اور سیلما ایونیو کے چوراہے کے قریب بنایا گیا تھا۔ شفاف کھڑکیوں کے پیچھے ایک حقیقی فنکار موجود تھا۔ انٹرٹینمنٹ ویکلی کی رپورٹ کے مطابق اس کمرے میں کتابیں، تاش کے پتے اور دوربین رکھی گئی تھی۔ وہ شخص سڑک پر موجود لوگوں سے رابطے کے لیے وائٹ بورڈ کا استعمال کر رہا تھا۔
وہ شخص صرف اشتہار کا ڈیکوریشن نہیں تھا بلکہ نیٹ فلکس نے فلم کے ماحول کو حقیقی شکل دینے کی کوشش کے تحت سڑک کے اوپر بنائی گئی اس جگہ میں رہنے کے لیے اس کی خدمات حاصل کی تھیں۔ پیپل میگزین کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کا اس کمرے میں قیام 6 سے 8 اگست تک مقرر تھا۔
کمرے کو پودوں سے ڈھکے ہوئے گھر کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا تھا جس میں فرنیچر اور گھریلو سامان موجود تھا۔ بل بورڈ پر ایک پیغام درج تھا۔ "?How long can you survive" (آپ کب تک زندہ رہ سکتے ہیں؟)۔ یہ جملہ اس فلم کے بنیادی مفہوم کی طرف اشارہ تھا۔
یہ مہم "دی لاسٹ ہاؤس" کی مرکزی کہانی پر مبنی تھی جس میں ایک خاندان خود کو اپنے ہی گھر میں بغیر کسی راستے کے محصور پاتا ہے۔ ان کے وسائل ختم ہونے لگتے ہیں اور باہر سے ایک پراسرار خطرہ انہیں گھیر لیتا ہے۔ نیٹ فلیکس تودوم کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق فلم میں گھر ایک ایسی جگہ ، جس کے بارے میں فرض کیا جاتا ہے کہ وہ تحفظ فراہم کرتی ہے، سے ایک ایسے بند علاقے میں بدل جاتا ہے جہاں خاندان اندر زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے۔
اس مہم اور فلم کے واقعات کے درمیان مشابہت اس شخص کے ایک بند جگہ کے اندر موجود ہونے سے ظاہر ہوئی جسے وہ چھوڑ نہیں سکتا تھا۔ جبکہ وہ وائٹ بورڈ کے ذریعے بیرونی دنیا سے رابطہ کر رہا تھا۔ فلم ایک ایسے خاندان پر مرکوز ہے جس کی قیادت گریٹا لی اور وائگنر مورا کے کردار کر رہے ہیں۔ پراسرار حالات میں ان کے گھر کے دروازے اور کھڑکیاں بند ہو جاتی ہیں۔
نمائش کے لیے 3 دن
یہ منفرد اور چونکا دینے والی اشتہاری مہم 7 اگست 2026 کو نیٹ فلکس پلیٹ فارم پر فلم کی ریلیز کے ساتھ شروع ہوئی کیونکہ پیپل اور انٹرٹینمنٹ ویکلی کی فراہم کردہ مہم کی تفصیلات کے مطابق بل بورڈ کے اندر فنکار کا قیام 6 اگست کو شروع ہوا اور 8 اگست تک جاری رہا۔ فلم میں گریٹا لی اور وائگنر مورا کے ساتھ رائلی چونگ، ایما ہو، نوح الیگزینڈر سوسنووسکی اور گیبریل باربوسا نے اداکاری کی ہے۔ لوئس لیٹیریئر نے اس کی ہدایت کاری کی اور سکرپٹ میتھیو روبنسن نے لکھا ہے ۔ نیٹ فلیکس تودوم کے مطابق فلم کی پلیٹ فارم پر نمائش 7 اگست کو شروع ہوئی ۔ اس فلم کا دورانیہ تقریباً ایک گھنٹہ 50 منٹ ہے۔
واضح رہے اس اشتہاری مہم نے راہگیروں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اس وقت حاصل کرلی جب وہ شخص بل بورڈ کے اندر اس طرح دکھائی دیا جیسے وہ واقعی سڑک کے اوپر معلق کمرے میں رہ رہا ہو۔ اس کے بعد اس منظر کا فلم کی تشہیری مہم سے تعلق واضح ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر کی تصاویر اور ویڈیوز پھیل گئیں۔ اس شخص کے ظاہر ہونے سے بل بورڈ کے اندر اس کی موجودگی کی حقیقت کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے ۔۔ اس کے بعد ہی صارفین "دی لاسٹ ہاؤس" کی تشہیری مہم کی نوعیت کو سمجھ پاتے۔
Source: Admin
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
10 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
4 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
4 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
4 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
4 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
4 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
4 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
4 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
4 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments