National

ہندستان نے شمالی غزہ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

ہندستان نے شمالی غزہ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

نئی دہلی، یکم مارچ (یو این آئی) ہندوستان نے فلسطین میں غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں انسانی امداد پہنچانے کے دوران ہونے والی فائرنگ میں سو سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی سخت مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ نے آج شام یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ شمالی غزہ میں کل انسانی امداد پہنچانے کے دوران جانوں کے ضیاع پر ہمیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کی جانوں کا اس طرح کا نقصان اور غزہ میں وسیع تر انسانی صورتحال انتہائی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ہم انسانی امداد اور اس کی محفوظ اور بروقت فراہمی کے لیے اپنی مانگ کا اعادہ کرتے ہیں۔ ارپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں انسانی امداد کے قافلے سے کھانا لینے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں کے ایک بڑے ہجوم پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments