ٓادارہ محفل خوش رنگ کی جانب سے ہوڑہ ضلع کے ٹکیہ پاڑہ کے کلپنا چاﺅلا آڈیٹوریم میں مذاکرہ اور اعزازیہ جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں کافی تعداد میں عمائدین شہر نے حصہ لیا۔اس پورے پروگرام کی صدارت حلیم صابر صاحب نے کی۔ اسماعیل پرواز کے افتتاحی کلمات سے پروگرام کا آغاز ہوا۔کلیم حاذق صاحب اور پروفیسر منصور عالم نے بنگال کے نشاة ثانیہ میں مسلمانوں کے رول پر مقالہ پڑھا اس کا سامعین پر گہرا اثر پڑا۔ دیگر مقررین میں حفیظ الرحمان صاحب ، فیروز مظفر ، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہے۔ طاہر بیگ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ جناب زائد امر کو سالک لکھنوی ایوارڈ، محترمہ نصرت جہا کو سلمیٰ سلطانہ ایوارڈ ، ایس ایم آرزو کو مظفر حنفی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح ڈاکٹر علی اکبر کو مدر ٹریسا ایوارڈ، ارشد نیاز کو منشی پریم چندر ایوارڈ، امیر نٹھوری کو علقمہ شبلی ایوارڈ، ابھگیا ت کو ہری بنس رائے بچن ایوارڈ، امین عامر کو داغ دہلوی ایوارڈ، امتیاز قیصر کو قیصر شمیم ایوارڈ، محمد واجد کو احمد سعید ملیح آبادی ایوارڈ اور سحر مجیدی کو حاذق انصاری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ان کے علاوہ ہونہار طلبا و طالبات کو میمنٹو پیش کیا گیا۔ کولکاتا اور ہوڑہ کے معروف شعراءاور ادباءنے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
Source: Mashriq News service
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ
ایک شام غزل کے نام
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست

ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج