فلسطینی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز اسرائیلی وزیرِ اعظم نے فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے اس اعلان پر تنقید کی مذمت کی کہ پیرس چند ماہ کے اندر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رام اللہ میں قائم وزارت نے ایک بیان میں کہا، "وزارت وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کے بیٹے کی طرف سے صدر عمانویل میکروں کے خلاف بلاجواز حملے اور جارحانہ ریمارکس کی شدید مذمت کرتی ہے۔" بیان میں مزید کہا گیا، "وزارت کے نزدیک یہ بیانات دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لیے نیتن یاہو کی جاری دشمنی کا واضح اعتراف ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ بین الاقوامی قانونی جواز کا واضح انکار اور تشدد اور فوجی حل کو سیاسی طریقے پر مستقل ترجیح دینا ہے۔" فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے میکروں کے ریمارکس فرانس میں دائیں بازو کے گروپوں اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کی جانب سے تنقید کی ایک لہر کی وجہ بن گئے ہیں۔ "جنہم میں جاؤ!" یائر نیتن یاہو نے ہفتہ کو ایکس پر انگریزی میں لکھا جبکہ وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے خود میکروں کے ریمارکس مسترد کر دیئے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا، "صدر میکروں ہماری سرزمین کے قلب میں ایک فلسطینی ریاست کے خیال کو فروغ دینے میں سخت غلطی کر رہے ہیں -- ایک ایسی ریاست جس کی واحد خواہش اسرائیل کی تباہی ہے۔" انہوں نے سات اکتوبر کے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "آج تک حماس یا فلسطینی اتھارٹی کی کسی ایک شخصیت نے ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے بدترین قتلِ عام کی ہولناکی کی مذمت نہیں کی۔" انہوں نے اسے "ایک خاموشی قرار دیا جو یہودی ریاست کے بارے میں ان کے حقیقی رویئے کو ظاہر کرتی ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہم حقیقت سے ماورا سرابوں کی بنا پر اپنے وجود کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے اور ہم ایک ایسی فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں اخلاقی وعظ قبول نہیں کریں گے جس سے اسرائیل کی بقاء کو خطرہ ہو -- خاص طور پر ان لوگوں کی طرف سے کوئی وعظ جو کورسیکا، نیو کیلیڈونیا، فرانسیسی گیانا اور دیگر خطوں کو آزادی دینے کی مخالفت کرتے ہیں جن کی آزادی سے فرانس کو کبھی کوئی خطرہ نہیں ہو گا۔"
Source: social media
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
آئی ایس آئی ڈائریکٹر جنرل عاصم ملک پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر مقرر
دنیا کی عمر رسیدہ خاتون 116 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
امریکی حکام کا ٹیرف معاملے پر بات کرنے کیلئے چینی ہم منصبوں سے رابطہ
یمن پر فضائی حملوں میں امریکا کے ساتھ برطانیہ بھی شامل
شہید فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کیلئے کانز فلم فیسٹیول میں اعزاز
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان موجود ہے: برطانوی وزیر خارجہ
شام کے علاقے صحنایا میں آپریشن ختم، سیکورٹی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا
پاکستان پہلگام حملے کی مذمت اور تحقیقات میں تعاون کرے،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
نایاب معدنیات سے متعلق امریکا اور یوکرین میں معاہدہ طے پا گیا
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی حل کو نہ بھولیں، انتونیو گوتریس
بیت المقدس کے قریب آگ بجھانے کے لیے اسرائیلی فوج تعینات
خوفناک آگ، اسرائیل نے ایمرجنسی نافذ کر دی، پڑوسی ممالک سے مدد طلب