نئی دہلی، 14 دسمبر:کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے لوک سبھا میں آئین ہند اپنانے کے 75 سال مکمل ہونے پر دو دن تک جاری بحث میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا۔ مسٹر واڈرا نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں صحافیوں سے مودی کے خطاب پر ردعمل کے دوران کہا کہ ان کے خطاب میں کوئی دم نہیں تھا اور جو 11 عہد انہوں نے بتائے ہیں، ان میں بھی کچھ نہیں ہے۔ مسٹرمودی کے بتائے یہ تمام عہد کھوکھلے ہیں۔ انہوں نے کہا، "وزیر اعظم مودی نے کچھ نیا نہیں کہا، مکمل طور پر بور کر دیا۔ میں نے سوچا تھا کہ وزیر اعظم جی کچھ نیا اور اچھا کہیں گے، لیکن انہوں نے کھوکھلے 11 عہد گنائے۔ اگر بدعنوانی پر زیرو ٹولرنس ہے تو اڈانی پر بحث تو کیجیے۔" پریانکا گاندھی نے کہا، "وزیر اعظم مودی کے خطاب میں کوئی نئی بات نہیں تھی، انہوں نے مکمل طور پر بور کر دیا۔ مجھے دہائیوں بعد اسکول میں میتھ کا ڈبل پیریڈ یاد آ گیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے خطاب کے دوران جے پی نڈا، امت شاہ اور پُیوُش گوئل بھی بور ہونے لگے تھے۔ دوسری طرف، کانگریس کے سینئر رہنما کے سی وینو گوپال نے کہا کہ وزیر اعظم نے کوئی نئی بات نہیں کی، وہ صرف مرکزی اپوزیشن جماعت کے خلاف الزامات لگاتے رہے۔ انہوں نے کہا، "پورے خطاب میں صرف کانگریس کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں۔ ہم نے کل اور آج یہ واضح کر دیا کہ ساری حکومت اڈانی کے لیے چل رہی ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا، "راہل گاندھی کے خطاب کے دوران وزیر اعظم اور وزیر داخلہ غائب تھے۔ یا تو وہ راہل گاندھی کا سامنا کرنے سے ڈرتے ہیں، یا پھر وہ اپوزیشن پر یقین نہیں رکھتے۔"
Source: uni news
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی