Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا

Admin
By Admin
Sep 30, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا
مراکش کے بادشاہ نے پہلی بار خاتون کو وزیرِ اعظم مقرر کر دیا — September 30, 2026
مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ فاطمہ الزہرا المنصوری عرب دنیا میں اس منصب پر فائز ہونے والی دوسری خاتون بھی بن گئیں۔

شاہی محل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ شہری منصوبہ بندی اور مراکش کے شہر مراکش کی میئر فاطمہ الزہرا المنصوری کو نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

فاطمہ نے ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں اپنی تقرری کو تاریخی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون حکومت کی قیادت کی ذمے داری سنبھال رہی ہے، یہ ناصرف میرے لیے بلکہ تمام مراکشی خواتین کے لیے باعثِ فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق فاطمہ کی بادشاہت کی حامی جماعت اصالت و معاصرت پارٹی (PAM) نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایوانِ نمائندگان کی 395 نشستوں میں سے 97 نشستیں جیتی ہیں۔

مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو ملک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم مقرر کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 سالہ فاطمہ الزہرا المنصوری عرب دنیا میں اس منصب پر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn