Activities

مولانا سجاد میموریل اسپتال میںمفت ہڈی جانچ کیمپ2 نومبر کو

مولانا سجاد میموریل اسپتال میںمفت ہڈی جانچ کیمپ2 نومبر کو

پٹنہ ( پریس ریلیز )امارت شرعیہ ایجو کیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ پھلواری شریف کے ماتحت چلنے والا طبی ادارہ مولانا سجاد میموریل اسپتال پھلواری شریف پٹنہ میں2 نومبر 2025بروزاتوار، بوقت 10بجے صبح تا 02 بجے دن تک مفت ہڈی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس کیمپ میں ماہر امراض ہڈی ڈاکٹر جناب اجیت کمار، ڈاکٹر جمشیدخان ، ڈاکٹر شمس الہدیٰ، ڈاکٹر خلیق الزماںصاحب مریضوں کا مفت جانچ کریں گے اور حسب ضرورت امراض ہڈی سے منسلک مفید مشورہ بھی دیں گے ۔ واضح ہو کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں بلا تفریق مذہب و ملت، ذات و برادری خدمت خلق کے جذبہ سے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے دور جدید کے تقاضوں کے پیش نظر حضرت امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی اسپتال کے اندر جدت پیدا کرنے اور مریضوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا نے کے لئے کئی اہم رفاہی کاموں کو انجام دینے کیلئے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔اسی کے پیش نظر مولانا سجاد میموریل اسپتال میں مفت ہڈی جانچ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ اس سے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے ۔ اس موقع پر بلڈ پریشر، شوگر ، وزن اور بون مینرل ڈینسیٹی (BMD) جانچ مفت کی جائے گی۔ امارت شرعیہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری صدر قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی نے حاجت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کیمپ سے ضرور فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ اسپتال کے ایکٹنگ سکریٹری جناب سید یاسر حبیب کی نگرانی میں لگا یا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرصاحب موصوف اسپتال کی خدمت کو مزید بہتر بنا نے کے لئے شعبہ چشم میں ماہر امراض چشم جناب ڈاکٹر جمیل اختر اور شعبہ چرم میں ماہر امراض چرم ڈاکٹر نازاں شگفتہ کی خدمات حاصل کر چکے ہیں ۔ڈاکٹر جمیل اختر ہفتہ میںچار روز سموار، منگل، جمعرات اور اتوار کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہیں ڈاکٹر نازاں شگفتہ ہفتہ میں دو دن سموار اور بدھ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک اپنی خدمت انجام دے رہی ہیں۔ اسپتال کے ایکٹنگ سکریٹری جناب ڈاکٹر سید یاسر حبیب نے کہا کہ ڈاکٹر نازاں شگفتہ کے آنے سے خواتین کو بہت فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ہڈی جانچ کی مزید جانکاری اور پہلے سے رجسٹریشن کرا نے کے لئے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔ 9431494251- 9835808901

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments