ملک کے پہلے وزیر تعلیم اور تحریک آزادی کے رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کی برسی کے موقع پر یہاںہوڑہ ضلع کے 44 نمبر غلام حسین سردار لین میں واقع مدرسہ قرآنیا پرائمری اسکول میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب یہاں اسکول کے بچوں کے درمیان ہوئے ڈرائنگ کمپٹیشن میں حصہ لینے والے تمام بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے درمیان انعامات کی تقسیم کے موقع پر اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں اسکول کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف نے اسے کامیاب بنانے میں اہم رول نبھایا۔ سب سے بڑا رول اسکول کمیٹی کے ذمہ داروں کا رہا ہے۔ جناب محمد جلال الدین انصاری ( ہیڈ ٹیچر مدرسہ قرآنیا پرائمری اسکول ) جناب محمد مصباح الہدیٰ انصاری عرف بچہ بھائی، سکریٹری ہوڑہ ضلع اقلیتی سیل ، محمد شاہد انصاری، صدر اقلیتی سیل وارڈ نمبر 37 ، مصباح الاسلام عرف پپو آزاد، جمشید ماسٹر صاحب ، اسسٹنٹ ٹیچر مدرسہ قرآنیا پرائمری اسکول، محمد علا ءالدین سابق ہیڈ ٹیچر مسلم ہائی اسکول ( پرائمری سیکشن ) کی قیادت میں ہونے والی یہ تقریب نہایت کامیاب رہی۔ اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ان لوگوں نے یہ اعلان کیا کہ آئندہ اس سے بھی بڑی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہوڑہ ضلع اقلیتی سیل کے صدر شیخ غلام مرسلین عرف سیمول دا بھی موجود تھے۔ اور انہوں نے اپنی تقریر میں بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ بچوں کی عام زندگی میں دینی تعلیم کو شامل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ تو ٹھیک ہے لیکن ان میں اسلامی تربیت کی بھی ضرورت ہے۔بچوں کو اپنی دین کے آداب و قواعد کے بارے میں پتہ ہونا چاہئے۔ اسکول کے نصاب کے ساتھ ساتھ اسے بھی شامل کیا جانا چاہئے۔یہاں کامیاب ہونے والے بارہ بچوںکو انعامات سے نوازا گیا لیکن تمام بچوںکی حوصلہ افزائی کےلئے انہیں بھی ایوارڈ دیا گیا۔ کل ملا کر یہ پروگرام نہایت شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
Source: Mashriq News service
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
فردوس مسجد کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام، پولس افسران کی شرکت
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
آئڈیل گرانڈ میں شاندارعید ملن کا اہتمام
سارا اکیڈمی کی جانب سے ضلع ہوڑہ سطح پر شاندار جاب فیئر کا انعقاد*
قادری ٹائمز اور آلور دشا سوشل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی قرآن کریم کانفرنس اور دعوت افطار
ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ایک شاندار دعوت افطار کا اہتمام