کلکتہ:محمڈن اسپورٹنگ کلب نے کلکتہ فٹبال لیگ میں اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جمعرات کے روزمحمڈن اسپورٹنگ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں سرچی سنگھا کو 2-0 سے ایک یکطرفہ اور شاندار مقابلے میں شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست اور سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں جانب سے گول کرنے اور برتری حاصل کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی گئیں اور کئی زبردست موقع بنائے گئے، تاہم دونوں ٹیموں کا دفاع مضبوط ثابت ہوا اور پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پہلے ہاف کے بعد میدان میں اترتے ہی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم بالکل الگ انداز اور نئے عزم کے ساتھ نظر آئی۔ میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی جب رمسانگا نے شاندار پاس پر بہترین ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کو 1-0 کی مستحق برتری دلا دی۔ ابھی اس گول کا جشن ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ چند منٹوں بعد ہی محمد فردین علی ملا نے انتہائی مہارت کے ساتھ ایک اور گول داغ کرمحمڈن اسپورٹنگ کی برتری کو 2-0 کر دیا۔ اس دوسرے گول نے میچ پر محمڈن اسپورٹنگ کی گرفت مکمل طور پر مضبوط کر دی اور یہی اسکور وسل بجنے تک برقرار رہا۔ اس فتح کے ساتھ ہی محمدن اسپورٹنگ کلب نے اس سیزن کے کلکتہ فٹبال لیگ میں اپنے چار میچوں میں سے تیسری جیت درج کر لی ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا رہا تھا۔ لیگ میں اب تک نا قابلِ شکست رہنے کی یہ روایت ٹیم کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور تسلسل کی عکاسی کرتی ہے۔محمڈن اسپورٹنگ کی نظریں اب اپنے اگلے مقابلے پر جم گئی ہیں، جہاں وہ اسی کامیابی کی لہر کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے سفر کو مزید آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
Source: Admin
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
9 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
2 weeks ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
4 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
4 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
8 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments