مکہ مکرمہ، 30 مئی:مسجدالحرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج سے قبل آخری جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ دنیا بھر سے آنے والے 15 لاکھ سے زائد عازمین نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر گرمی کی شدت سے بچنے کیلئے رنگ برنگی چھتریوں کا استعمال کیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق عازمین میں کوئی وبائی یا متعدی امراض رپورٹ نہیں ہوئے ، مکہ مکرمہ سے سعودی وزارت حج کے مطابق ہیٹ اسٹروک کے 5 کیسز ریکارڈ ہوئے ۔ وزارت صحت کے مطابق 1600 کے قریب عازمین انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج ہیں، 8 عازمین کی اوپن ہارٹ سرجری اور 104 کی اینجوپلاسٹی کی گئی۔ مکہ صحت مرکز کے مطابق ایک مصری عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی جس سے انکی بینائی ختم ہونے سے بچ گئی۔ سعودی حکام کے مطابق وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی کے شعبوں سے 50 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق غیر پرمٹ یافتہ عازمین کے داخلے کے تمام راستے بندکر دیے ہیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ سعودی حکام کے مطابق بیمار اور معذور افراد کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کیلئے بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس میں وہ فریضہ حج ادا کریں گے ۔ سعودی حکام کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ضیافت میں 1000 فلسطینی شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے جبکہ 100ممالک سے 1300 افراد شاہی مہمان کے طور پر حج ادا کریں گے ۔
Source: Uni News
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
ایلون مسک نے منشیات کے استعمال سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا
بنگلادیش نے جماعت اسلامی پر پابندی ختم کر دی
بنگلہ دیش میں بڑی تبدیلی، کرنسی نوٹوں شیخ مجیب الرحمان کی تصویر ہٹا دی گئی
یوکرین کا روسی ائیر بیس پر حملہ، 40 سے زائد طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
اسرائیل کے انکار پر عرب اسلامی وزارتی کمیٹی نے رام اللہ کا دورہ ملتوی کر دیا
غزہ غِذا کو ترس رہا ہے، دل دہلا دینے والی رپورٹ
روس کو شکست دینا ممکن نہیں، جرمن وزیر خارجہ
غزہ، یوکرین پر میکرون کے بیان ’’مغرب ساکھ کھو سکتا ہے‘‘ پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا طنز
ٹرمپ کا ایلون مسک کو خدمات پر سونے کی چابی کا تحفہ
امریکہ تائیوان کے معاملہ پر آگ سے کھیلنے سے باز رہے: چین کا انتباہ
روس میں مسافر ٹرین پر پل گرگیا، ڈرائیور سمیت 7 افراد ہلاک
جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا جواب: شرائط دہرانے کے ساتھ ساتھ 10 زندہ اور 18 مردہ یرغمالیوں کی رہائی پر تیار