Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے

Admin
By Admin
Nov 12, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے
ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے — November 12, 2026
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل سعودی اتحادی افواج نے فضا ہی میں تباہ کر دیے۔

سعودی اتحادی افواج کے مطابق میزائل ریاض کے علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے خطرہ ٹال دیا گیا۔

حوثی باغیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی دارالحکومت پر حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ اتوار کو حوثیوں کے ایک حملے میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں واقع سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

ایک روز قبل منگل کو بھی سعودی فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل اور ایک کروز میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn