مدرسہ عالیہ عرفانیہ میں جناب قاری امتیاز احمد پرتابگڑھی ناظم و مہتمم مدرسہ ہٰذا کی صدارت میں ایک تقریب اعزازیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ان طلباء کو جنھوں نے اسلامیہ کالج میں ہونے والےجشن رحمت اللعالمین کے مو قع پر آل یوپی کوئز ، نعت خوانی و تقریر ی مسابقہ میںاول و دوم مقام حاصل ہونے اور مجموعی اعتبار سےطلباء کے ذریعہ شاندار کارکردگی اور مظاہرہ کئے جانے پر مدرسہ عالیہ عرفانیہ کو اول پوزیشن حاصل ہونے پر انعامات سے نوازا گیا ۔ جلسہ کا آغازقاری احمد حسین آسامی متعلم مدرسہ عالیہ عرفانیہ کی تلاوت سے ہوا ۔ بعدہ نعت خوانی میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم مدثر نیاز نے نعت اور تعارفی کلمات مدرسہ کے استاذ مولانا اظہر الاسلام ندوی نے پیش کی ۔ مہتمم مدرسہ نےگلپوشی کرتے ہوئے مساہمین کو پانچ پانچ سو روپئے نقد عنایت کیا اور سکینڈ پوزیشن حاصل کرنے والے تابش بشیر کو مزید 1000 روپئے اور اول پوزیشن لانے والے مدثر نیاز کو 1500روپئےعنایت کیا ۔ اسی طرح مدرسہ قرآنیہ اٹاوہ میں منعقد ہونے والے مسابقہ حفظ قرآن کریم میں آن لائن شریک ہونے والےشعبۂ حفظ کے طالب علم نعمان علی کی بھی گلپوشی کرتے ہوئے نقد انعام سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ مہتمم صاحب کی جانب سے ان مسابقوں میں بچوں کی بہترین تیاری کرانے والے اساتذہ کرام ماسٹر محمد عاصم ، مولانا سیف حسن ندوی استاذ شعبۂ انگریزی اور قاری محمد یونس صاحب استاذ شعبۂ حفظ کو بھی خصوصی انعامات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ تاثراتی کلمات ادارہ کے سینئر استاذ جناب مولانا ڈاکٹر شیر افگن صاحب ندوی نے پیش کئے اور طلبا ءکو مزید محنت و لگن سے حصول تعلیم کی طرف منہمک رہنےکی تلقین کی ۔ اس کے علاوہ جناب سیف حسن ندوی صاحب و ماسٹر عاصم صاحب نےاپنے تاثرات پیش کئے ۔صدارتی خطاب میں قاری امتیاز احمد پرتابگڑھی ناظم و مہتمم مدرسہ ہٰذا نے کہا : آج بہت ہی خوشی کا دن ہے کہ ادارہ کے طالب علم نے پورے ملک میں ادارہ کا نام روشن کیا اور اپنے ادارہ کو اول مقام دلانے میں رات و دن محنت کی جس کا صلہ ان کے سامنے ہے ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ طلباء کی تعلیمی و تربیتی ترقی میں کوئی کمی باقی نہیں رکھی جائیگی ۔ آپ محنت کریں مستقبل آپ کا ہے۔ اللہ آپ کو خدمت دین کے لئے قبول فرمائے
Source: social media
گارڈن ریچ شپ بلڈرس کے 6500کنٹریکٹ لیبرکے مفاد کےلئے آواز بلند کرنے کی مانگ
بالی گنج پھانڑی کے قریب واقع براڈ اسٹریٹ میں آئی لینڈ آپٹیکل کا افتتاح
محمڈن اسپورٹنگ کلب کی سپورٹس کٹ تقسیم کرنے کی تقریب
انصاف سب کےلئے کے عنوان سے سنکلپ ٹوڈے کا بیداری پروگرام
ہوڑہ میں چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن منایا گیا
بیت المال ٹکیہ پاڑہ کی جانب سے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے ٹاپر کو ایوارڈ سے نوازا گیا
اصـلاح مـلـت کے زیرِ اہتمام سالانہ کتب تقسیم کی تقریب نہایت کامیابی اور تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوئی
انجمن ترقی اردو مغربی بنگال کی جانب سے مرحوم انیس رفیع کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
انجمن ترقی اردو مغر بی بنگال نے سول سروس امتحانات میں اردو کی از سر نو شمولیت پر وزیر اعلیٰ کو مبارک باد پیش کی گئی
ہوڑہ ٹکیہ پاڑہ میں واقع اسکول کا مدھیامک میں سو فیصد ریزلٹ رہا