بھوپال، 11 اپریل: دارالحکومت بھوپال سمیت پورے مدھیہ پردیش میں آج عید کا تہوار روایتی انداز میں منایا گیا۔ اس دوران مختلف مقامات پر عید کی خصوصی نماز ادا کی گئی۔ اس موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ مسٹر پٹیل نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں لکھا، ''عید مبارک۔ امن اور بھائی چارے کے تہوار عید الفطر پر تمام اہل وطن کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اپنے پیغام میں لکھا ہے، ’’ریاست اور ملک کے تمام مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو عید کی بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔‘‘ ریاستی کانگریس کے صدر جیتو پٹواری نے عید کے موقع پر آج یہاں عیدگاہ پہاڑی علاقے میں پہنچ کر مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ وہ تمام اہل وطن کو بھائی چارے اور ہم آہنگی کی علامت عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برہان پور میں عید کے موقع پر شاہی مسجد علاقے میں منعقد کی گئی عید ملن تقریب میں سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ارون یادو نے شرکت کی۔ مسٹر یادو نے کہا کہ ایک ایسا تہوار جو آپسی بھائی چارے اور امن کا پیغام دیتا ہے عید الفطر پر ہم وطنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ عیدگاہ کے علاوہ بھوپال میں مختلف مقامات پر خصوصی نماز ادا کی گئی اور مسلم مذہب کے پیروکار ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دیتے نظر آئے۔ اندور، گوالیار، جبل پور، ساگر، ریوا، ستنا اور ریاست کے دیگر حصوں سے بھی ایسی ہی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
Source: uni news
سنبھل: باؤڑی کی کھدائی میں اچانک نکلنے لگا دھواں، خطرناک اشارہ ملتے ہی اے ایس آئی نے مزدوروں کو نکالا باہر!
سری نگر کے صفا کدل علاقے میں سی آر پی ایف بینکر کو ہٹایا گیا
اسٹاک مارکیٹ میں رونق
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر بن گئے ہیں
یونین کاربائیڈکے کچرے کے بارے میں کسی کو بھی تشویش میں نہیں ہونا چاہیے، مختلف سطحوں پر جانچ کے بعد کارروائی کی گئی: یادو
باغپت میں شادی شدہ خاتون کا گلا کاٹ کر قتل
الوداع 2024، خوش آمدید 2025: ہندستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سال نو کا جشن کے ساتھ استقبال
اجمیر درگاہ پر وزیر اعظم مودی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
مہاراشٹر کے جلگاؤں میں دو گروہوں کے درمیان تنازع، پُرتشدد جھڑپوں میں دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی , کرفیو نافذ
لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا
ملک بھر میں نئے سال کی تقریبات، پکنک اسپاٹ اور مذہبی مقامات پر عوام کا ہجوم
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
منی پور تشدد: ’وزیر اعلیٰ معافی مانگ سکتے ہیں تو پھر پی ایم مودی کیوں نہیں؟‘ بیرین سنگھ کی معافی کے بعد کانگریس حملہ آور
حج اخراجات جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 6 جنوری تک مزید توسیع