Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 08, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

HOOGHLY KE KHANAKUL MEIN FLOOD KA KHOUFNAK MANZAR, KAI ILAQE PAANI MEIN DOOBE

آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت متاثر، امریکا کا ایران کیخلاف ’فیصلہ کن اقدامات‘ کا اعلان — September 08, 2026
امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ ایران کی جانب سے بحری راستے میں خلل ڈالنے کی صورتِ حال کو معمول یا مستقل حقیقت بننے سے روکا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا عالمی معیشت کو بلیک میل کرنے کی ایران کی کوششوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ایران کو آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت متاثر کرنے اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل کی ترسیل کو شدید خدشات لاحق ہیں، جبکہ حالیہ دنوں میں اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والی تجارتی ٹریفک میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn