ہوڑہ 22دسمبر: سجئے سرکارنے مالی پانچ گھڑا تھانہ کی آئی سی کی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد علاقے کے امن پسند اور معتبر لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوںنے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن و قانون کی صورت حال برقرار رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کریں اس کے بدلے پولس اور انتظامیہ کو جو کچھ کرنا ہوگا وہ کریں گے۔ آج یہاں تھانہ میں ہوڑہ ضلع کے گھسڑی کی معروف ہستیوںنے ایک وفد کی شکل میں جاکر افسر انچارج شری سجئے سرکار سے ملاقات کی۔ ان کا شاندار استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ دے کر ان کا سواگت کیا۔انہوں نے وفد سے کہا کہ علاقے میں جو مسئلہ ہواسے بیٹھ کر بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کریں ۔ اس کا م میں اگر پولس کی ضرورت ہوگی تو وہ ضرور اس میں مدد کریں گے۔علاقے میں اگر سی سی ٹی وی کی ضرورت ہوتو اس کے بارے میں بھی بتائیں۔ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے ذریعہ علاقے میں سی سی ٹی وی لگانے کی کوشش کی جا ئے گی۔ اس طرح سے کسی بھی طرح سے پولس اور انتظامیہ کی ضرورت پڑے تو اس کام میں ہر ممکن تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس وفد میں شامل لوگوں میں سماجی کارکن ارمان انصاری، فردوس مسجد کے امام لقمان رضا ،حکیم سلیم اختر ، بدر الدضیٰ انصاری ، جاوید اخترا ور ارشد علی انصاری وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔
Source: Mashriq News service
ٹیچرس ڈے کے ساتھ جشن یو م عید میلا د النبی بھی منایا گیا
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا 105 سالہ سفر فکری آزادی،علمی روشنی اور عزم مسلسل کی تابناک داستان ہے پروفیسر مظہر آصف
مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس کے سول انجینئرنگ کے طلبہ نے کیا منماڑ ریلوے ورکشاپ کا دورہ
ایک شام غزل کے نام
بین المذاہب ہم آہنگی موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت مولانا محمد شفیق قاسمی
ہوڑہ ریڈرس اینڈ رائٹرس کی کامیاب شعری نشست

ملت کو فرقوں میں تقسیم کرنے کی بجائے اللہ سے جوڑیں : آستانہ فیض النذر میں جلسہ میلاد النبی سے مولانا صوفی عبدالقادر ثانی کا خطاب
مدرسہ غوثیہ گڑھاٹولی میں جشن دستاربندی آج