Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

مہاراشٹر میں کھلے کھانے کے تیل کی فروخت پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر 7 سال کی جیل!

ممبئی: مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر تکارام منڈھے نے جمعرات کے روز ریاست بھر میں کھلے (بغیر پیکنگ کے) کھانے کے تیل کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ انہوں نے سخت خبردار کیا ہے کہ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سات سال تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تکارام منڈھے نے کہا کہ کھانے کے تیل میں ملاوٹ براہ راست عوامی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے اور اسے اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی روزمرہ کی خوراک سے جڑے اس اہم معاملے پر سیفٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ، گمراہ کن اشتہارات دینے پر 10 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

ایف ڈی اے کمشنر نے بتایا کہ حکام نے کئی ایسی غیر رجسٹرڈ کمپنیاں کی نشاندہی کی ہے جو تیل میں ملاوٹ اور غیر قانونی آمیزش کر رہی تھیں۔ خاص طور پر سرسوں کے تیل میں دیگر سستے تیلوں کی ملاوٹ پائی گئی ہے، جو کہ قانوناً ممنوع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرسوں کا تیل 100 فیصد خالص ہی فروخت ہونا چاہیے اور اس میں کسی قسم کی آمیزش کی اجازت نہیں ہوگی۔

کھلے تیل کی فروخت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر بکنے والے کھلے تیل کے ذریعہ کا کوئی علم نہیں ہوتا، جو کہ فوڈ پوائزننگ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ہوٹلوں اور دکانوں پر ایک ہی تیل کو بار بار تلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 کے تحت جاری کیا گیا یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ یہ پابندی صرف عام دکانداروں یا خوردہ فروشوں تک محدود نہیں ہے، بلکہ آئل ملوں، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز سے لے کر آن لائن سامان بیچنے والی کمپنیوں یعنی پوری سپلائی چین پر یکساں طور پر لاگو ہوگی۔ کمشنر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنی صحت کی خاطر کھلا تیل خریدنے سے گریز کریں۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn