Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

National

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود کو بڑا جھٹکا، داماد نے تھامی سائیکل، اکھلیش کی موجودگی میں ایس پی میں شمولیت

اتر پردیش کے سہارنپور میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر عمران مسعود کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ ان کے داماد شایان مسعود نے کانگریس پارٹی سے ناتا توڑ لیا ہے اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی۔

کچھ عرصہ قبل عمران مسعود نے پریس کانفرنس کرکے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آئندہ اسمبلی انتخابات نہیں لڑے گا۔ اس بیان کے بعد سے ہی شایان مسعود کے تیور بدلے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تھیں کہ وہ کانگریس چھوڑ سکتے ہیں۔ آخرکار یہ قیاس آرائیاں اس وقت ختم ہوئیں جب شایان اپنے والد شازان مسعود کے ساتھ لکھنؤ پہنچے اور سماج وادی پارٹی میں شامل ہو گئے۔

لکھنؤ میں واقع سماج وادی پارٹی کے دفتر میں منعقدہ پروگرام کے دوران اکھلیش یادو نے شایان مسعود کو پارٹی کا لال اور سبز گمچھا پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کی پارٹی میں شمولیت کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

شایان مسعود سابق مرکزی وزیر مرحوم قاضی رشید مسعود کے پوتے ہیں۔ سہارنپور کی سیاست میں قاضی خاندان طویل عرصے سے بااثر رہا ہے۔ عمران مسعود، قاضی رشید مسعود کے بھتیجے ہیں۔ اس طرح یہ خاندان علاقے کی سیاست کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اب ٹکٹ اور سیاسی عزائم کو لے کر خاندان کے اندر ہی الگ راستے بنتے نظر آ رہے ہیں۔

کانگریس چھوڑ کر سماج وادی پارٹی کی سائیکل پر سوار ہونے والے شایان مسعود اب اپنی سیاسی زمین تلاش کرنے کی تیاری میں ہیں۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں انہیں ایس پی کی جانب سے ٹکٹ ملتا ہے یا نہیں۔ ان کی سیاسی وفاداری کی اس تبدیلی سے مغربی اتر پردیش کے سیاسی مساوات پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in National

بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ

10 months ago

وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک

11 months ago

بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال

آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں

سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے

جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn