بالی وُڈ اداکارہ اور انڈین لوک سبھا کی رکن کنگنا رناوت کو طلبہ کے احتجاج سے متعلق اپنے متنازع ’گٹر جنریشن‘ ریمارکس کے بعد قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق آگرہ میں راجیو گاندھی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور وکیل رام شنکر شرما نے کنگنا رناوت کے خلاف خصوصی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ معاملہ نیٹ پیپر لیک کے خلاف دہلی کے جنتر منتر پر ہونے والے طلبہ کے احتجاج سے متعلق ہے۔
کنگنا رناوت نے احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر جنریشن زی اور مظاہرین کے حوالے سے سخت الفاظ استعمال کیے تھے۔
اپنی انسٹاگرام سٹوری میں کنگنا رناوت نے احتجاج سے متعلق ویڈیوز کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایک جگہ اتنی ’بدصورتی‘ پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے احتجاج میں شریک نوجوانوں کے بولنے کے انداز اور زبان پر بھی تنقید کی اور جنریشن زی کے ایک طبقے کو ’جنریشن گٹر‘ قرار دیا۔
کنگنا رناوت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ اب معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔
درخواست گزار وکیل رام شنکر شرما نے مؤقف اختیار کیا کہ ’کنگنا رناوت کے الفاظ سے احتجاج کرنے والے طلبہ اور ان کے والدین کی توہین ہوئی ہے۔‘
ان کے مطابق ’اداکارہ اور سیاست دان کو اس طرح کے ریمارکس دینے کی عادت ہے اور ان کے حالیہ بیان نے ملک کے نوجوانوں کی دل آزاری کی ہے۔‘
انڈین خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے رام شنکر شرما نے بتایا کہ انہوں نے ’کنگنا رناوت کے خلاف سپیشل کورٹ برائے اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی میں درخواست دائر کی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ معاملہ طلبہ کے مستقبل سے متعلق ہے، اس لیے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے لیے ایسے الفاظ کا استعمال قابل قبول نہیں۔‘
رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کے خلاف دائر درخواست پر آگرہ کی خصوصی عدالت میں 21 اگست 2026 کو سماعت ہوگی۔
Source: Admin
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
5 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
10 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
5 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
10 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
11 months ago
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
11 months ago
تنہائی مجھے اندر ہی اندر کھا رہی تھی، شلپا شروڈکر
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments