National

معصوم لوگوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اسلام میں ایسی درندگی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے:شاہی امام /اجمیر شریف چیف

معصوم لوگوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اسلام میں ایسی درندگی کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے:شاہی امام /اجمیر شریف چیف

جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے کے حوالے سے دہلی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘پہلگام میں بے گناہ لوگوں کی ہلاکت نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ پورا ملک اس گھناؤنے جرم کی متفقہ طور پر مذمت کرتا ہے۔شاہی امام نے کہاکہ مذہب کے نام پر معصوم لوگوں کا قتل ایک ایسا جرم ہے جو قابل معافی نہیں ہے۔ انہوں نے اسے ‘ناقابل معافی جرم’ قرار دیا اور کہا کہ ایسے سفاکوں کو سخت ترین سزا ملنی چاہیے۔ امام بخاری نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔احمد بخاری نے یہ بھی کہا کہ وہ آنے والے جمعہ کو جامع مسجد سے اس حوالے سے اعلان کریں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مذہب کے نام پر اس طرح کا تشدد نہ صرف مذہب کی توہین ہے بلکہ انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے۔ دوسری جانب درگاہ اجمیر شریف کے سربراہ سید زین العابدین نے بھی اس حملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے ایک بیان میں انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے کی بھی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حرکت کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں، ہمارے مذہب کی تعلیمات کے مطابق اگر ایک بھی بے گناہ مارا جائے تو یہ انسانیت کا قتل ہے، ایسے واقعات سے مذہب اور اسلام کی بدنامی ہوتی ہے، جب کہ اسلام ایسے تشدد کی تعلیم نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے کبھی یہ نہیں سکھایا، میری نظر میں جو بھی بے گناہوں کا خون بہائے وہ مسلمان کہلانے کے لائق نہیں، کون سا مذہب سکھاتا ہے کہ آپ کسی کے مذہب کے بارے میں پوچھیں گے اور پھر اس پر گولی چلائیں گے، کم از کم خدا کے غضب سے ڈریں، بے گناہوں کو مارنا گناہ ہے، جو بھی ایسا بزدلانہ فعل کرتا ہے وہ مسلمان کہلانے کے لائق نہیں ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments