National

معصوم کے قتل کے مجرم کو پھانسی کی سزا

معصوم کے قتل کے مجرم کو پھانسی کی سزا

بدایوں:19مارچ: اترپردیش کے ضلع بدایوں کی خصوصی عدالت نے سات سال کی معصومہ کے ساتھ عصمت دری کی کوشش میں ناکام رہنے پر اس کے قتل کے پاداش میں ایک شخص کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ اسپیشل جج پاکسو عدالت دیپک کمار یادو کی عدالت نے معاملے کی سماعت محض چار مہینے میں پوری کر کے خاطی کو پھانسی کی سزا اور ایک لاکھ 75 ہزار روپئے جرمانہ ادائیگی کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ویریندر سنگھ اور پردیپ بھارتی نے بتایا کہ یہ پورا معاملہ بلسی قصبے کا ہے جہاں 18اکتوبر 2024 کو سات سال کی بچی اپنے گھر سے سبزی لینے گئی تھی اور واپس نہیں لوٹی۔ اہل خانہ نے اس کی جانکاری پولیس کو دی تو پولیس نے ایک کھنڈر نما مکان سے بچی کی لاش برآمد کی تھی۔ بلسی نگر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی بنیاد پر ملزم جان عالم کی شناخت کر مڈھ بھیڑ کے بعد گرفتار کر جیل بھیجا تھا۔ معاملے میں عدالت نے چار مہینے میں سماعت پوری کرتے ہوئے ملزم جان عالم کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ ساتھ ہی اس پر 175000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments