نئی دہلی، یکم فروری : روزنامہ راشٹریہ سہارا کے سابق گروپ ایڈیٹر ، مشہور صحافی اور معروف شاعر اسد رضا کا آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں تقریبا 74 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پسماندگان میں ایک بیٹا اوردو بیٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 2 جنوری 1952 کو ضلع بجنور (یوپی) ہوئی تھی۔ ان کے والد ظفر علی نقوی ریٹائرڈ گزیٹیڈ آفیسر تھے ۔ ان کی تدفین ان کے آبائی وطن بجنور میں ہوگی۔ سردی اٹیک کی وجہ سے انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح کا ان کا انتقال ہوگیا۔ اسد رضا نے 1991 میں راشٹریہ سہارا جوائن کیا تھا جہاں سے وہ گروپ ایڈیٹر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے ۔ ان کا اصل نام سید اسد رضا نقوی تھا لیکن اسد رضا کے نام سے لکھتے تھے اور اسی نام سے مشہور بھی تھے ۔ انہوں نے مضامین کے شاعری بھی کرتے تھے خاص طور پر مزاحیہ اور طنزیہ شاعری کرتے تھے ۔ ان کے مطبوعات میں (1) آئینے احساس کے (شعری مجموعہ ) (2) شوخی قلم ( طنزیہ و مزاحیہ مضامین کا مجموعہ ) (3) چاند نگر کی سیر (بچوں کے لیے با مقصد مزاحیہ کہانیوں کا مجموعہ) (4) شہر احساس (شعری مجموعہ ) (5) ادبی اسپتال (مزاحیہ و طنزیہ مضامین ) شوشے (طنزیہ ومزاحیہ مضامین کا مجموعہ ) نے متوں کی سرکار (بچوں کے لئے ) شامل ہیں۔ ان کی متعدد کتابوں پر بہار اور اترپردیش اردو اکیڈمی نے انعام سے نوازا تھا۔ ان کی تخلیقات آل انڈیا ریڈیو، دور درشن، برطانوی ریڈیو، ای ٹی وی وغیرہ سے تخلیقات نشر و ٹیلی کاسٹ ہوتی رہتی ہیں ، قلم یہ کیسا انصاف کے لیے نغمہ نگاری ، لندن، بر کم، تھران، شیر از لکھنو ، دہلی، بھوپال، حیدر آباد، بنگور، انبالہ ( ہریانہ) بھنڈار لدھیانہ ( پنجاب ) وغیرہ کے 1000 سے زائد مشاعروں وادبی محفلوں میں شرکت ۔ اردو، ہندی دانگریزی میں دو ہزار کالم و مضامین شائع ہوئے ۔ عالی سہاراٹی وی چینل پر سیاسی مبصر کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے ۔ سجاد حیدر یلدرم ایوارڈ نہ ہور ضلع بجنور جلا بزم شعرائے میثم سری ( مراد آباد ) بہ ساحر لدھیانوی ایوارڈ الدھیانہ : مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ برائے شاعری ( مراد آباد ) باید اندرا گاندھی ایوارڈ اعزازت کے ساتھ بہار اردو اکادمی اور دہلی اردو اکادمی سے انعام یافتہ تھے ۔اس کے علاوہ برائے شاعری، ہندی پریشد وردھمان کالج بجنور وغیرو نے انعامات و اعزازات سے نوازا تھا۔
Source: UNI NEWS
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
6 months ago
مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے آل انڈیا اردو بک فیئر کاافتتاح
6 months ago
منصور حسن سے جڑی کچھ یادیں
5 months ago
زکریا اسٹریٹ کولوٹولہ کے معین الدین قریشی عرف مونا بھائی کا انتقال، آج تدفین
6 months ago
فرحت احساس کی کلیات ’مجھ کو مری یاد آ رہی ہے‘ (اردو/دیوناگری ) کی پُروقار رسمِ اجرا
6 months ago
شیب پور میںمفت صحت کی جانچ شروع
6 months ago
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی جشن غالب تقریبات کا افتتاح
5 months ago
معروف اسلامک اسکالر مفتی سلمان ازہری کی ہوڑہ آمد تاجدار مدینہ کانفرنس میں شرکت کریں گے
5 months ago
بھوٹ بگان اردو گرلس ہائی اسکول کی طالبات میں ممتا بنرجی کے سبوز ساتھی اسکیم کے تحت سائیکلیں دی گئی ہیں: ریاض احمد
5 months ago
نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 129ویں یومِ پیدائش ,طبی جانچ کیمپ، 100 سے زائد افراد نے خون دیا
6 months ago
حاجی پور:ہزاروں فرزندان توحید نے نم آنکھوں کے ساتھ محمد نور عالم کو کیا سپردخاک
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments