نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر 2024 سے جاری ہے۔ اجلاس کے آغاز سے ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں سنبھل تشدد، اڈانی رشوت ستانی معاملہ سمیت دیگر کئی اہم ایشوز پر اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ہے۔ اب تک ایوان کی کارروائی ایک دن کے لیے بھی خوش اسلوبی سے نہیں چل سکی۔ آج جمعہ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا 14 واں دن ہے۔ آج جمعہ اور ہفتہ 14 دسمبر کو یوم آئین پر بحث ہوگی۔ ایوان کی کارروائی 11 بجے شروع ہوگی۔ معلومات کے مطابق وقفہ سوال کا وقت دوپہر 11 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے بعد بحث شروع ہو گی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ حکمراں پارٹی کی طرف سے بحث کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد این ڈی اے لیڈران اور مرکزی وزراء ایچ ڈی کمارسوامی، شری کانت شندے، انوپریہ پٹیل، راجیو سنجن سنگھ، راجکمار سنگوان بھی خطاب کریں گے۔ اس کے بعد تمام ارکان پارلیمان اس بحث میں حصہ لیں گے۔
Source: social media
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی