National

لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنائی گئی

لڑکی سے زیادتی اور قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت سنائی گئی

ادے پور،4 نومبر:راجستھان کے ادے پور کی پروٹیکشن آف چلڈرن فرام سیکسوئل آفنس (پی او سی ایس او) ایکٹ (نمبر 2) نے پیر کو آٹھ سالہ بچی کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو موت کی سزا سنائی۔ پریذائیڈنگ آفیسر سنجے بھٹناگر نے ملزم کملیش سنگھ عرف کرن کو سزا سنائی، اسے بچی کی عصمت دری اور قتل کرنے کا قصوروار پایا۔ پریذائیڈنگ آفیسر نے کملیش سنگھ کی ماں کشن کنور اور والد رام سنگھ کو ثبوت تباہ کرنے کا قصوروار ٹھہرایا اور انہیں چار سال قید کی سزا سنائی۔ کیس کے مطابق 29 مارچ 2023 کو ادے پور کے ماؤلی تھانہ علاقے میں کملیش سنگھ نے اپنے گھر سے تقریباً سو میٹر دور رہنے والی ایک بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے جا کر یرغمال بنایا اور اس کی عصمت دری کی۔ بعد میں راز فاش ہونے کے ڈر سے اس نے بچی کا قتل کر دیا اور اس کی لاش کے کئی ٹکڑے کر کے ایک بوری میں ڈال دیا۔ لاش سے بدبو آنے کی وجہ سے اگلے دن موقع ملا تو اس نے لاش کے ٹکڑوں سے بھری بوری سامنے والے تباہ شدہ مکان میں پھینک دی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments