پنجاب-ہریانہ شمبھو بارڈر پر ہفتہ کے روز پھر ہنگامہ ہوا۔ کسان لیڈروں کی قیادت میں ہزاروں کسان ’دہلی کوچ‘ کے لیے آگے بڑھے، لیکن سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے سبب انھیں اپنے قدم ایک بار پھر پیچھے کھینچنے پڑے۔ اس درمیان مودی حکومت کے رویہ سے کسان لیڈران سخت ناراض نظر آئے۔ نہ ہی حکومت کی طرف سے بات چیت کے لیے کو بلاوا بھیجا جا رہا ہے، اور نہ ہی کسانوں کے مطالبات پر کوئی بیان حکومت کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔ آج جب بڑی تعداد میں کسان اپنے مطالبات کی حمایت میں دہلی کی طرف کوچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے تو پولیس نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغ دیے۔ اس کے بعد مظاہرین کسانوں نے ہفتہ کے روز دہلی کوچ کا ارادہ ترک کر دیا۔ پنجاب کے کسان لیڈر سرون سنگھ پنڈھیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن 2 کسان تنظیموں کی قیادت میں کسان مظاہرین دہلی کوچ کر رہے تھے، انھوں نے اپنے اپنے دستہ کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ انھوں نے پولیس کی کارروائی کو بتایا۔ انھوں نے کہا کہ ہریانہ کے سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے دوران تقریباً 18 کسان زخمی ہوئے ہیں۔ سرون سنگھ پنڈھیر نے حکومت کے مایوس کن رویہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی تحریک ختم ہونے والی نہیں ہے، بلکہ وہ پوری طاقت کے ساتھ اپنے اگلے منصوبہ کی تیاری کریں گے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ 16 دسمبر کو پنجاب چھوڑ کر پورے ملک میں کسان ٹریکٹر مارچ نکالیں گے اور 18 دسمبر کو پنجاب میں 12 بجے سے 3 بجے تک ’ریل روکو‘ مہم چلائی جائے گی۔ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ 18 دسمبر تک کسانوں کا کوئی بھی دستہ ’دہلی کوچ‘ نہیں کرے گا۔
Source: social Media
لکھنؤ اور غازی پور میں دو بینک لٹیرے ہلاک،3گرفتار
مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت کمبھ کرن کی نیند سورہی ہے: راہل
چاول چوری کے شک میں دلت شخص کو درخت سے باندھ کر پیٹ پیٹ کر مار دیا
پارلیمنٹ میں جئے فلسطین کا نعرہ لگانے کے معاملے میں ا ویسی کو بریلی کورٹ نے کیا طلب
تھیٹرمیں بھگدڑکا واقعہ،اداکار الوارجن سے پولیس کی پوچھ گچھ
ون نیشن ون الیکشن بل پر جے پی سی کا پہلا اجلاس 8 جنوری کو ہوگا
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
راجستھان کے کرولی میں بس اور کار میں تصادم، 5 افراد ہلاک، 14 سے زائدافراد زخمی