جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ کورین میڈیا کے مطابق اداکار پارک من جائے کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کی ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پارک من جائے ایک مہینے کے آفیشل دورے پر چین میں موجود تھے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اداکار کی میت کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کردیا گیا جہاں کل ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں سوگ چھا گیا اور نامی گرامی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آنجہانی اداکار کے اس وقت بھی ایک ڈرامہ آن ائیر ہے۔
Source: social media
ناگرجنا بیٹے کی شادی سے قبل لگژری کار گھر لے آئے
امریکی میگزین نے ٹیلر سوئفٹ سے معافی مانگ لی
آرنلڈ شوارزنیگر کے گھر پر بم کی اطلاع، تقریب متاثر
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
فٹبال میچ میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی نے سب کی توجہ چھین لی
مداحوں کو ’آرمی‘ کہنے پر اعتراض، الو ارجن مشکل میں آگئے