National

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 41 روپے کی کمی، نئی شرحیں آج سے نافذ

کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 41 روپے کی کمی، نئی شرحیں آج سے نافذ

اپریل کا مہینہ شروع ہو چکا ہے اور پہلے ہی دن سے ملک میں بہت سی بڑی تبدیلیاں (1 اپریل سے رول چینج) نافذ ہو چکی ہیں۔ ایک طرف جہاں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر کے ریلیف فراہم کیا ہے ۔وہیں انکم ٹیکس کے نئے سلیب بھی ماہ کی پہلی تاریخ سے نافذ کر دیے گئے ہیں۔ اس کے تحت 12 لاکھ روپے سالانہ تک کمانے والے افراد کو ٹیکس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ تنخواہ دار ملازمین 75,000 روپے کی معیاری کٹوتی کے اہل ہوں گے۔ تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں تبدیلی کی ہے۔ 19 کلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آج سے نافذ ہوں گی۔ قیمتوں میں کمی سے فوڈ اور کُکنگ کا کاروبار کرنے والوں کو فائدہ ملے گا۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر یعنی 14 کلو والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ قیمتوں میں تبدیلی کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں اب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 1762 روپے میں ملے گا۔ یکم مارچ میں اس کی قیمت 1803 روپے تھی۔ وہیں ممبئی میں 19 کلوگرام والے ایک سلنڈر کی قیمت اب 1714.50 روپے (پہلے 1755.50 روپے)، کولکاتا میں 1872 روپے (پہلے 1913 روپے) اور چنئی میں 1924.50 روپے (پہلے 1965.50 روپے) ہو گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments